جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

کیپٹن صفدر نے اسمبلی میں تقریر کے دوران اشارہ کرتے ہوئے ملک کی کس اہم شخصیت کو قادیانی قرار دیا، اعتراز احسن نے صحافی کے سوال پر ایسا نام لے لیاکہ آپ کو بھی اپنے کانوں پر یقین نہیں آئیگا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام’آف دی ریکارڈ‘ میںمیزبان کاشف عباسی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ملک کے معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن

کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر نے پارلیمنٹ میں جو نعرے لگوائے ہیں اور ایوان میں جس طرح کی گفتگو کی ہے وہ ان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ 30سال حکمران رہنے والوں کو اقتدار سے نکلنے پر تکلیف ہو رہی ہے۔ پروگرام کے میزبان اینکر کاشف عباسی نے جب ان سے سوال کیا کہ کیپٹن صفدر کی ایوان میں تقریر کس کی طرف اشارہ تھی اس سے قبل بھی اس طرح کی ایک کمپین لانچ کی گئی تھی تو اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میری جاٹ برادری میں بھی کئی احمدی ہیں اور باجوہ برادری میں بھی احمدی موجود ہیں جو کہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، کیپٹن صفدرکا اشارہ سیدھا سیدھا آرمی چیف کی جانب تھا جس پر آئی ایس پی آر نے اس بات کی کلیریفکیشن بھی کی ہے۔مگر یہ تو تصادم کی طرف اور گھٹیا باتوں پر اتر آئے ہیں۔ پارلیمنٹ کی سیڑھیوں سے اترتے ہوئے کیپٹن صفدر نےجو عیسائیوں کا یار ہے ، غدار ہے غدار ہے، جو ہندوئوں کا یار ہے ، غدار ہے غدار، جو احمدیوں کا یار ہے وہ غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگوائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…