بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

بالی ووڈ اداکار عامر خان کو ترک حکومت کی جانب سے قرآن پاک کا نایاب نسخہ ہدیہ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017 |

انقرہ ( آن لائن ) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان کو ترک حکومت کی جانب سے قرآن پاک کا نایاب نسخہ ہدیہ کیاگیا ہے۔سپراسٹار عامرخان کے مداح بھارت سمیت دنیا بھرمیں موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال ریلیز ہوئی ان کی فلم ’’دنگل‘‘نے چین میں تقریباً 1000 کروڑ کاغیر معمولی بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ عامر خان چاہتے ہیں کہ ان کی ہر فلم چائنا سمیت پوری دنیا میں اچھا بزنس کرے اور اسی لیے وہ

آج کل اپنی فلم ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘کی تشہیر کے سلسلے میں ترکی میں موجود ہیں اور اپنی فلم کی پرموشن کرنے کے ساتھ وہاں کے کلچر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔عامر خان نے چند روز قبل صدارتی محل میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کی تھی، اس ملاقات کی تصاویر براہ راست صدارتی محل سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تھیں۔حال ہی میں ترک حکومت نے ایک تقریب کے دوران عامر خان کو قرآن پاک کا نایاب نسخہ ہدیے میں دیا ہے جسے لیتے ہوئے عامر خان بہت خوش نظر آئے، قرآن پاک کا ہدیہ عامر خان کو ترکی کے سیاحت و ثقافت کے وزیرنعمان کرتلمس نے دیا، عامر خان نے بھی ترک وزیر کو بھارت آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے کہا وہ جلد بھارت آئین گے۔واضح رہے کہ فلم ’’سیکریٹ سپراسٹار‘‘میں عامر خان اور زائرہ وسیم مرکزی کردار نبھارہے ہیں، فلم رواں ماہ 19 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…