منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ختم نبوت قانون میں ترمیم، سابق وزیراعظم نواز شریف کو بڑا اختیار دے دیا گیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ختم نبوت قانون ترمیم کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہو گئی ہے، اس تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی راجہ ظفرالحق کر رہے تھے وہ اس کی رپورٹ نواز شریف کو دیں گے، اس پر سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو اختیار ہے کہ وہ ترمیم کے ذمہ داروں کے نام بتائیں یا نہ بتائیں۔ ختم نبوت قانون میں ترمیم پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے، تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے تین اجلاسوں کے بعد اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے،

یہ رپورٹ اس ٹیم کے سربراہ راجہ ظفرالحق پارٹی صدر میاں محمد نواز شریف کو پیش کریں گے، میاں محمد نواز شریف کو اختیار ہے کہ وہ ترمیم کے ذمہ داروں کے نام ظاہر کریں یا نہ کریں، تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے وزیر قانون زاہد حامد نے ختم نبوت قانون میں ترمیم پر غلطی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا وہ نادانستگی میں ہوا ہے جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جو کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانامہ کیس فیصلے کے مطابق نا اہل قرار دے دئیے گئے تھے جس کی بدولت مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی اس فیصلے کے بعد ہٹ چکے تھے کیونکہ آئین پاکستان کے مطابق کوئی بھی نا اہل شخص کسی پارٹی کاصدر نہیں بن سکتا نواز شریف کو دوبارہ ن لیگ کا صدر بنانے کیلئے حکومت نے انتخابی اصلاحات بل کے لانے کا فیصلہ کیا اور اس بل کو سینٹ کے بعد قومی اسمبلی سے پاس کرا کر صدر مملکت کے بل پر دستخطوں کے بعد آئین کا حصہ بنا دیاگیا ۔ ان دنوں پورے ملک میں یہ بحث جاری ہے آئین میں الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کسی بھی مسلم امیدوار کو پہلے عقیدہ ختم نبوت پر حلف اٹھانے یا قسم کھانے کا پابند بنایا گیا تھا جبکہ اس نئے بل کے آنے کے بعد اس حلف نامے یا قسم کھانے کے طریقہ کار کر تبدیل کر دیا گیا ہے جس سے ملک میں بے چینی کی لہر محسوس کی جا رہی ہے۔

اس ترمیم کی وجہ سے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کسی بھی مسلم امیدوار کو عقیدہ ختم نبوت پر حلف اٹھانے یا قسم کھانے کی ضرورت نہیں بلکہ امیدوار کو صرف اقرار کر نا پڑے گا، وفاقی حکومت نے نئے الیکشن قانون 2017 میں امیدوار کے لئے عقیدہ ختم نبوت کے حلف نامے میں حلف نامہ یا قسم اٹھانے کے الفاظ کو ختم کرکے ان کو اقرار نامہ کے الفاظ میں تبدیل کر دیا۔ ایک نئی ترمیم کے بعد ختم نبوت قانون کو دوبارہ بحال کر دیا گیا، اس حلف کو کیوں حذف کیا گیا اس پر تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی یہ رپورٹ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ راجہ ظفرالحق میاں محمد نواز شریف کو پیش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…