ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

قادیانیوں کیخلاف کیپٹن(ر)صفدر کی تقریر پر عاصمہ جہانگیر مشتعل،سنگین الزام عائد کردیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر ٗ ماہر قانون عاصمہ جہانگیر نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کی قومی اسمبلی میں کی گئی حالیہ تقریر کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس پر ان کے سسر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ایک انٹروی ومیں کیپٹن (ر) صفدر کی تقریر انتہائی تعصبانہ تھی اور ایسا جارحانہ رویہ شاید ہی قومی اسمبلی میں اس سے قبل دیکھنے میں آیا ہو۔

انھوں نے کہا کہ وہ لوگ جنہیں ہم شدت پسند سمجھتے ہیں ان کے منہ سے تو ہم ایسے الفاظ سنتے ہیں، مگر ایک رکن قومی اسمبلی ہوکر ایسی تقریر کرنا بہت ہی حیرت انگیز بات ہے۔انہوں نے کہاکہ میں سمجھتی ہوں کہ کیپٹن (ر) صفدر نے آگ لگانے اور اکسانے کی کوشش کی لہذا ایوان کے اندر بات کرتے ہوئے تھوڑاسا لحاظ رکھنا چاہیے۔عاصمہ جہانگیر نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرنی چاہیے اور ساتھ ہی تشویش کا اظہار کیا کہ اس قسم کے واقعات پر اب سول سوسائٹی بھی مذمت نہیں کرتی۔ان کاکہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی کوئی بھی اپنی اقلیتوں سے متعلق اس قسم کی بات کر ہی نہیں سکتا اور اگر ہم نے آج اس کے خلاف آواز نہ اٹھائی تو ایسے لوگ اسمبلیوں سے باہر اکثریت میں سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔دریں اثنا سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں’’ ممتاز قادری زندہ باد‘‘ اور’’ قادیانیوں کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے ‘‘کے نعرے لگوا د یئے ۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو توہین رسالت کے معاملے پر مارنے والے ممتاز قادری کے حق میں نعرے لگوا د یئے ، کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کارکنوں کے ہمراہ قادیانیوں کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگوائے ۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر کی جانب سے غازی علم دین شہید ، غازی عبدالقیوم اور عمر چیمہ شہید کے لئے زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے ۔اس حوالے سے ان کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر بھی انتہائی وائرل ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…