ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

بہت بڑی خوشخبری ملنے والی ہے،اسفندیارولی خان نے اہم اعلان کردیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے قبائلی عوام کی کاوش کو کامیابی سے ہمکنار ہونے پر تمام قبائلی عوام اور پختون قوم کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ قبائلی مشران کے مذاکرات کے نتیجے میں عدالتی دائرہ اختیار اور صوبائی اسمبلی میں فاٹا کی نمائندگی کے مطالبات تسلیم ہونے کی باز گشت سنائی دے رہی ہے اور اگر ایسا ہوا تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی اور اس سے ایف سی آر کا خاتمہ ہو جائے گا،

اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اے این پی روز اول سے ہی فاٹا کے صوبے میں انضمام کے حق میں تھی اور اس کیلئے 90ء سے جدوجہد کی جا رہی تھی، انہوں نے کہا کہ حالیہ مظاہرے اور دھرنے نے فاٹا انضمام کی راہ ہموار کر دی ہے اور امید ہے کہ حکومت جلد از جلد باقی تمام مطالبات بھی تسلیم کر کے فاٹا کے صوبے میں انضمام کا اعلان کرے گی،انہوں نے کامیاب مظاہرے اور دھرنے پر تمام پختونوں ،قبائلی عوام اور بالخصوص اے این پی کی مرکزی و صوبائی قیادت سمیت اضلاع کی تنظیموں اور دیگر سیاسی جماعتوں کی نمائندگی پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ ہم فاٹا انضمام کے مطالبے پر قبائلی عوام کے ساتھ ہیں، اور ہمیشہ ان کی ہر جدوجہد میں ان کا ساتھ دینگے ،اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اے این پی اور قبائلی عوام کا مشترکہ مطالبہ یہی تھا کہ فاٹا کو صوبے میں ضم کر کے اسے عدالتی دائرہ اختیار میں لایا جائے ، ایف سی آر کا خاتمہ کیا جائے ،این ایف سی ایوارڈ میں قبائل کا حصہ دیا جائے اور 2018کے الیکشن میں صوبائی اسمبلی میں فاٹا کو نمائندگی دی جائے ،انہوں نے کہا کہ عدالتی دائرہ اختیار میں آنے کے بعد انگریز کے کالے قانون کا ازخود خاتمہ ہو جائے گا اور بنیادی انسانی حقوق کی قبائلی عوام تک رسائی ممکن ہو سکے گی،انہوں نے ایک بار پھر اور اس اہم قومی ایشو کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…