جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

عام انتخابات، مولانا فضل الرحمان کے حلقہ انتخاب کا اعلان کردیاگیا 

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹانک (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام حلقہ این اے 25 سے مولانا فضل الرحمن جبکہ پی کے 69سے جمعیت علماء اسلام ف کے ممبر صوبائی اسمبلی محمود احمد خان بیٹنی اگلے جنرل الیکشن میں امیدوار ہونگے ،جماعتی اصولوں کے خلاف ورزی کرنیوالے کارکنوں کو جواب دائر کرنے کیلئے دوبارہ شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں یہ فیصلہ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی کابینہ اجلاس کے دوران کیاگیا کابینہ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ جے یو آئی قومی اور صوبائی دونوں حلقوں پر اپنے امیدوار لائے گی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن قومی اسمبلی

جبکہ محمود احمد خان بیٹنی صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ الیکشن لڑیں گے انہوں نے کہا کہ پارٹی اصولوں کے خلاف ورزی کرنے والے کارکنوں کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں جنہیں ایک ہفتے میں جواب دینے کا پابند کیا گیاہے 4نومبر کو پیغام امن کانفرنس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن شرکت کرینگے جسمیں جمعیت علماء اسلام ٹانک بھر پور حصہ لیکر کانفرنس کو کامیاب بنائیگی کابینہ عہدیداروں کاکہنا تھاکہ جمعیت علماء اسلام کے تمام یونین کونسلوں کے امراء کا اہم اجلاس جلد ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…