جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف نے چوہدری نثار کے کہنے پر شہباز شریف کی بے عزتی کیوں کی، دونوں بھائیوں میں تعلقات کہاں تک پہنچ چکے ہیں، شہباز شریف سب کچھ سامنے لے آئے، بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف بھائی ہیں اور ان سے عزت و احترام کا رشتہ ہے، چوہدری نثار کے کہنے پر میاں صاحب نے میری دو مرتبہ بے عزتی بھی کی ، نجی ٹی وی دنیا نیوز کےپروگرام محاذ میںشہباز شریف نے اینکر کے چبھتے ہوئے سوالات کا جواب میں دلچسپ واقعہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام محاذ میں انٹرویو دیتے ہوئے

جب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اینکر نے سوال پوچھا کہ آپ اپنی پارٹی کے اس گروپ میں شامل ہیں جودفاعی اداروں کے خلاف اس وقت بیان بازی میں مصروف عمل ہے یا آپ چوہدری نثار کے کیمپ میں شامل ہیں جو اس بیان بازی کے سخت خلاف ہیں۔ جس پر جواب دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سوال کسی کیمپ میں شامل ہونے کا نہیںبلکہ سوال اتحاد ویقین کا ہے جس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہوتا کہ آپ ہر بات اور ہر پالیسی پر اتفاق کر لیں، تعمیر ی اور مثبت اختلاف ہمیشہ ہوتا ہے جو کہ ہونا چاہئے اور اگر آپ چوہدری نثار سے بات کریں جن کا سارا سیاسی کیرئیر مسلم لیگ ن میں گزرا ہے، جو کہ میاں نواز شریف کے قریب ترین ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے اور اب بھی دونوں کے درمیان کوئی بہت بڑا اختلاف رائے نہیں ،وہ اب بھی ان کے ساتھ ہی ہیں۔ اس موقع پر شہباز شریف نے 1985سے 1990کے درمیانی دور کا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ چوہدری نثار علی خان میاں نواز شریف کے اس زمانے سے دوست ہیں، مگر اس عرصے کے دوران چوہدری نثار علی خان میرے سخت مدمقابل رہ چکے ہیں، 1990میں جب میں پہلی بار قومی اسمبلی کا ممبر بنا تو چوہدری نثار علی خان نے ایک دو مرتبہ میری میاں نواز شریف سے بے عزتی بھی کروائی ۔ میاںنواز شریف نے مجھ سے کہا کہ دیکھو نثار علی خان کہہ رہا ہے کہ

تم یہ کرتے ہو شہباز ، یہ کرتے ہو۔ اس حوالے سے آپ چوہدری نثار سے پوچھ بھی سکتے ہیں وہ ابھی حیات ہیں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے۔ اسی بات کو اگر آپ دیکھیں تو کیمپ کا سوال ختم ہو جاتا ہے،برطانیہ میں کابینہ کا اپنا ایک موقف ہے اور وزیراعظم کا کابینہ سے مختلف ہے۔ اس موقع پر پروگرام کے اینکر نے انہیں کہا کہ

برطانیہ میں کابینہ اور وزیراعظم بھائی نہیں جس پر شہباز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی تو ایک ہی ہے وہاں پر بھی ۔ اگر میں اور میاں نواز شریف بھائی ہیں تو اس پر اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ہےکہ ایک ایسا رشتہ ہے جو عزت و احترام کا ہے۔ ہم بھائیوں کا رشتہ میر جعفر اور میر صادق کی طرح کا نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…