بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا‘اداکارہ ثناء

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی) اداکارہ وماڈل ثناء نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں کو مل کر بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا۔ثناء نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں کو مل کر بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا کیونکہ فلم اور سینما الگ الگ نہیں ہیں۔ پہلے سینما کو پاکستان فلم انڈسٹری نے بھرپور سپورٹ کیا اور یہاں پر

رونقیں لگنے لگیں مگر اب سینما انڈسٹری کوبھی چاہیے کہ وہ پاکستانی فلم کو بھرپورسپورٹ کریں۔ لابی سسٹم کی اس وقت ضرورت نہیں بلکہ سب کوسپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے نزدیک توفلم اور سینما دوبازو ہیں مگرآج ایک بازوکوفائدہ ہورہا ہے تودوسرا نقصان میں جا رہا ہے۔ بھارتی فلم کویہاں نمائش کرنا اگرضروری ہے تواس پرٹیکس لگایا جائے جس طرح دنیا کے بیشترممالک میں ہوتا ہے اور اس رقم سے پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کی جائے۔ثناء نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارے کلچر اور اقدار کو بھول رہی ہے۔ فلم ایک اہم شعبہ ہے جس کے ذریعے معاشرے میں سدھار لایا جا سکتا ہے مگر بدقسمتی سے بھارتی فلموں کی یلغار نے سارا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ اس سلسلہ میں پاکستانی میڈیا کوبھی ہماری سپورٹ کرنا ہوگی۔ جب تک میڈیا کی سپورٹ ہمیں حاصل نہیں ہوگی، تب تک آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں ثناء نے کہا کہ پاکستانی فلمیں بن تورہی ہیں لیکن ان کی خامیوں پرکوئی توجہ نہیں دے رہا۔ سب سے پہلے توفلم کی کامیابی کے لیے اس کے مزاج اورپبلک ڈیمانڈ کوسمجھنے کی ضرورت ہے۔ جب تک ایسا نہیں ہوگا، اس وقت تک اچھی فلم سینما گھروں میں نہیں لگ سکتی۔ میں سمجھتی ہوںکہ ہمارے پاس ٹیلنٹ توبہت زیادہ ہے لیکن یکجہتی کا فقدان ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…