منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ظفراللہ جمالی کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں، ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں، تفصیلات کے مطابق میر ظفر اللہ جمالی کی تحریک انصاف میں شمولیت کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ سوشل میڈیا پر افواہوں نے

ماحول گرما رکھا ہے کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ظفر اللہ جمالی اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے رویے سے سخت نالاں ہیں اس کے علاوہ ختم نبوت قانون میں ترمیم پر بھی ظفر اللہ جمالی نے حکومت سے ناخوش تھے اور سخت تنقید کی تھی۔ اس کے علاوہ بھی میرظفراللہ جمالی مختلف ٹی وی پروگراموں میں مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف پر تنقید کرتے رہے ہیں، ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے ابھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ واضح رہے کہ چند دن قبل تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے قومی مسئلہ حل کرنے میں کردار ادا کیا، بتایا جائے کہ بل میں غلطی کا ذمہ دار کون ہے؟ حلف نامے میں کلیریکل نہیں، یہ المناک غلطی تھی۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنما میر ظفر اللہ جمالی نے بھی کہا کہ حکومت کی عدلیہ سے بلاواسطہ جنگ شروع ہو چکی ہے، خدا کرے شہباز شریف اپنی بات پر قائم رہیں۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے حلف نامے میں تبدیلی کے ذمہ دار کو سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…