بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شدید گرمی سے پریشان عوام کیلئے زبردست خبر،محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ 15 اکتوبر کے بعد بارشوں کی پیشنگوئی کر دی ، شہری سرد موسم کے منتظر ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ماہ شہریوں کو بارش کی نوید سنا دی ، 15 اکتوبر کے بعد شہری بارشوں کا مزہ لے سکیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے بھی موسم گرم اور خشک رہے گا ، پندرہ اکتوبر کے بعد موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔

گزشتہ روززیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا دوسری جانب کراچی میں شدید گرمی کی لہر شروع ہوچکی ہے اور پارہ 40 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم گرما سال میں دوبار آتا ہے جس کی وجہ سے مئی اور جون کے بعد اکتوبر میں بھی گرمی پڑتی ہے۔محکمہ موسمیات کے 30 سالہ رکارڈ کے مطابق ماہ اکتوبر کا نارمل درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے۔تاہم ہفتے کے روز سے ہی گرمی کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے اور اس دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے اور گرمی کی لہر 5 سے 6 روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 12 سے ایک بجے کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم شام کے اوقات میں موسم میں قدرے بہتری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے شہر کے درجہ حرارت کو قابو رکھنے والی سمندری ہواؤں کا رخ بھی تبدیل ہونے کی پیش گوئی کی ہے جس کی وجہ سے شمالی علاقوں سے خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر سے ہلکی سردی کراچی میں دستک دے گی جب کہ دسمبر اور جنوری زیادہ سرد ہوں گے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے شدید گرمی میں شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب طبی ماہرین نے بھی گرمی شدت بڑھنے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق گرمی میں غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں اور دھوپ میں سرڈھانپنے کے ساتھ چھتری کا بھی استعمال کریں۔طبی ماہرین نے کہا ہے کہ گرمی میں ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، مشروبات زیادہ استعمال کریں اور ہیٹ ویو کی صورت میں پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…