اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے اہم رہنما انتقال کر گئے، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی رفعت حیات ڈاہا انتقال کر گئے۔ ان کی وفات سے پیپلزپارٹی اپنے ایک سینئر رہنما سے محروم ہو گئی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما رفعت حیات ڈاہا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما
اور رکن اسمبلی تھے وہ ایم این اے بھی رہ چکے ہیں، واضح رہے کہ رفعت حیات ڈاہا طویل عرصہ سے بیمار تھے لیکن یہ بیماری ان کی موت کا باعث بن گئی۔ سیاسی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے ایک سینئر رہنما سے محروم ہو گئی ہے یہ پیپلزپارٹی کے لیے شدید دھچکا ہے۔