پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

فردوس عاشق عوان کی تحریک انصاف سے چھٹی،اہم رہنما نے انتہائی قدم اُٹھالیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما عثمان ڈار نے پارٹی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن کیلئے پارٹی چیئرمین عمران خان سے رابطہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عثمان ڈار نے سابق وزیر اطلاعات اور پارٹی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کے دوران ڈار بردران پر تنقید کرنے پر پارٹی چیئر مین عمران خان سے شکایات کر دی ہے،

ذرائع کے مطابق عثمان ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے اور ان کا کیس پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوایا جائے۔واضح رہے کہ سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کچھ نام نہاد سیاسی عناصر نے اپنے آپ کو سوشل میڈیا پر متحرک کرنے اور عمران خان کے آگے پیچھے پھرنے تک محدود رکھا ہوا ہے ۔ جبکہ کبھی حلقے کی شکل دیکھنا گوارہ نہیں کی ، یہ وہ لوگ ہیں جن کو اپنے گھر میں بھی کوئی ووٹ نہیں دیتا۔ جلسوں میں یہ لوگ خان صاحب کے پیچھے سے سری نکال کر دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ دوسری جانب   پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ کے ڈار برادران پر الزامات کی بارش کر تے ہوئے کہاہے کہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ ایک جگہ اکٹھا ہوکر تحریک انصاف پر قبضہ کر نا چاہتا ہے ۔فردوس عاشق اعوان کی عثمان ڈار کے خلاف پارٹی کنونشن میں خطاب کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں انہوں نے  کہا کہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ ایک جگہ اکٹھا ہو کر تحریک انصاف پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ٗ وہ ٹو لہ سمجھتا ہے کہ پیسے کی طاقت اور جائز و ناجائز کمائی دو لت سے پی ٹی آئی کے ورکرز کو خرید لے گا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فوٹو سیشن، فیس بک اور سلیفیاں بنانے والے ہر وقت عمران خان کے پیچھے رہتے ہیں۔  پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جن لیڈران کا بڑھ چڑھ کر تعارف کرایا جا رہا ہے انکے گھر والے بھی انکے کہنے پر ووٹ نہیں دیتے۔

اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈار براردان عمران خان کے بازوہیں ٗ ڈار برادران کی جدوجہد سے خواجہ آصف کا نام بھی جلد نااہلوں کی لسٹ میں شامل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…