جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پی سی بی نے سلمان بٹ کا کیس بھی آئی سی سی میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پی سی بی نے سلمان بٹ کا کیس آئی سی سی کو پیش کرنے پر غور شروع کردیا۔
ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ سابق کپتان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے آئی سی سی پروٹوکول کے تحت ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔جس کے بعد انھیں رعایت دلانے کیلیے کیس میں پیش رفت کریںگے، انھوں نے کہا کہ سلمان بٹ کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ اعتراف جرم کرنے کے بعد اصلاح کے پروگرام میں بھی شرکت کرنا ہوگی تاکہ عوام کو فکسنگ جیسے ناپسندیدہ فعل کے بارے میں آگاہی دی جا سکے۔
ایک سوال پر شہریار خان نے کہا کہ محمد عامر کا کیس مختلف تھا، پیسر نے بہت پہلے ہی اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے پی سی بی اور آئی سی سی سے ہر قسم کا تعاون اور بحالی پروگرام شروع کردیا تھا، سلمان بٹ کو 5سال کی معطل سزا بھی دی گئی ہے،اتنے ہی عرصے کی پہلی مدت ستمبر میں پوری ہونے کے بعد یہ آئی سی سی پر منحصر ہے کہ وہ انھیں کھیلنے کی اجازت دے یا سزا پوری کرنے کیلیے کہہ دے۔
اس صورتحال سے سابق کپتان کو آگاہ کردیا گیا،ان کو اپنے کیے پر پچھتاوا ہے اور ایک مختلف انسان کے روپ میں نظر آنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…