جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور بنگلہ دیش پہلے ون ڈے میں آج مدمقابل، بارش کا بھی امکان

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(دنیا نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں افتتاحی ون ڈے میچ میں آج آمنے سامنے آئیں گی۔
میرپور ڈھاکا میں میدان سجے گا ، دن ڈیڑھ بجے مقابلے کا بگل بجے گا ، دونوں ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سیریز سے پہلے میزبان بنگال کے جونیئر ٹائیگرز نے پریکٹس میچ میں فتح اپنے نام کی۔ پاکستان کو جہاں اس شکست کی فکر ہے وہیں تجربہ کار مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ کے باعث کمی بھی محسوس ہوگی اور فٹنس مسائل کے پیش نظر صہیب مقصود ، سہیل خان اور اب یاسر شاہ کی عدم شرکت بھی بڑا سوال ہو گی۔ پہلے ون ڈے میں نمائندگی کے لیے یاسر شاہ کے متبادل ذوالفقار بابر آج رات ڈھاکا کے لیے روانہ ہوں گے۔ ساتھ ہی ساتھ پاکستان کو جادو گر سپنر سعید اجمل کا بھی ساتھ مل چکا ہے۔ ون ڈے کے نئے کپتان اظہر علی نے اپنے نوجوان سکواڈ سے اچھی کارکردگی اور جیت کی امیدیں لگا لی ہیں ، دوسری جانب بنگلا دیش نے جیت کا عزم ظاہر کیا ہے۔ موسم بھی اپنی تیاریوں میں ہے ، بارش کی آنکھ مچولی بھی کرکٹ کا مزہ کر کرا کر سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…