اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قطری نشریاتی ادارے ”الجزیرہ“ نے اپنے مختلف پروگراموں میں ایسے نقشے نشر کیے، جس میں مقبوضہ کشمیر سمیت کئی دیگر علاقوں کو بھارت کا حصہ قرار نہیں دیا گیا۔ جس پر بھارت سیخ پا ہو گیا اور ٹی وی کی نشریات بھارت میں بند کرنے کا اعلان کردیا۔ چینل نے نقشے میں لکشادیپ اور انڈمان جزائر بھی ظاہر نہیں کیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اطلاعات و نشریات کی وزارت کے بین الوزارتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ الجزیرہ چینل نے بار بار کئی مواقع پر بھارت کے غلط نقشوں کو دکھایا، کمیٹی نے اسے پروگرام کے کوڈ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بھارت میں پانچ روز کے لئے ٹی وی کی نشریات کو بند کرنے کی سفارش کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے علم میں لایا گیا کہ قطری ٹی وی نے 2013 اور 2014 میں اپنی نشریات کے کئی مواقع پر بھارت کا غلط نقشہ دکھایا، جس کا نوٹس لینے کے لیے معاملے کو سرویئر جنرل انڈیا کو ریفر کردیا گیا۔ وزارت کی طرف سے جاری ہونے والے حکم میں کہا گیا کہ ٹی وی چینل کی طرف سے نقشے غلط طریقے سے دکھائے گئے، نقشوں میں کچھ علاقے بھارت کا حصہ کے طور پر نہیں دکھائے گئے۔ نقشے میں لکشادیپ اور انڈمان جزائر کو بھی ظاہر نہیں کیا گیا۔ وزارت خارجہ نے 2 جولائی، 2014 کو ایک غلط نقشہ نشر کرنے کی نشان دہی کی اور وزارت اطلاعات و نشریات نے گزشتہ سال 21 اگست کو چینل کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس کے جواب میں الجزیرہ نے ان کی طرف سے ظاہر کیے گئے نقشوں کی وضاحت کی کہ تمام نقشے بین الاقوامی سطح پر معروف سافٹ ویئر گلوبل نیوز پرووائڈر کی طرف سے فراہم کردہ ہیں۔ چینل کا کہنا ہے کہ اس نے بھارت اور پاکستان کے تمام نقشوں پر نظر ثانی کی ہے، جس کے لئے اقوام متحدہ کے حالیہ سرکاری نقشہ جات کے ساتھ مطابقت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ معلومات اور نشریات کی وزارت کے حکم کے مطابق چینل کی نشریات کو پانچ دن کے لئے بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
بھارت کاقطری”الجزیرہ “ کی نشریات پانچ روز کے لئے بند کرنے کااعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
تاحیات
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































