منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

15برس قبل بادشاہی مسجد سے چوری ہونیوالے حضور ؐ کے نعلین مبارک اب کہاں ہیں؟ایساافسوسناک انکشاف کہ آپ کا دل بھی خون کے آنسو رو پڑے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)15سال قبل بادشاہی مسجد لاہور سے چوری ہونے والے نعلین مبارک کی بازیابی کیلئے کارروائی نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ کا اظہار برہمی، محکمہ اوقاف کے ذمہ دار افسر اور تھانہ ٹبی

سٹی لاہور کے ایس ایچ او کو 12اکتوبر کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد انوار الحق نے 15سال قبل بادشاہی مسجد لاہور سے چوری ہونے والے نعلین مبارک کی بازیابی کیلئے غفلت برتنے اور کارروائی نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے محکمہ اوقاف کے ذمہ دار افسر اور تھانہ ٹبی سٹی لاہور کے ایس ایچ او کو 12اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔ یہ حکم عدالت نے پیر ایس اے جعفری کی نعلین مبارک کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر جاری کیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپناتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ 31جولائی 2002کو بادشاہی مسجد لاہور کی گیلری سے نعلین مبارک چوری کئے گئے جس پر محکمہ اوقاف کے حکام کی مدعیت میں تھانہ ٹبی سٹی لاہور میں نامعلوم افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تاہم پندرہ برس بیت جانے کے بعد بھئی نعلین مبارک بازیاب نہ کرائے جا سکے ہیں جس پر عدالت حکم جاری کرے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…