اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑے سیاسی لیڈر نے امریکہ کوکیا پیش کش کر دی، شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ختم نبوت قانون میں تبدیلی کی کوشش درحقیقت بیرونی طاقتوں سے کئے وعدوں کو ایفا کیا جا رہا ہے، اب مارشل لاء آیاتو حقیقت میں یہ پہلا حقیقی مارشل لاءہو گا، اہم امریکی حکام کے مطابق ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ نے حکومت کے بدلے ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کی یقین دہانی کرائی، چند سال قبل امریکی کمانڈوز پاکستان کے

ایٹمی پروگرام پر قبضے کیلئے خلیجی ممالک پہنچ گئے تھے، روزنامہ خبریں کی رپورٹ میں سینئر تجزیہ کارکی نجی ٹی وی سے گفتگو کے مندرجات۔تفصیلات کے مطابق روزنامہ پاکستان لاہور نے اپنی ایک رپورٹ میں روزنامہ خبریں کی رپورٹ میں سینئر تجزیہ کار کی نجی ٹی وی سے گفتگو کے مندرجات شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نواز شریف کی اسلام آباد کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پررینجرز کےحوالے سے پیش آئے واقعہ کے بعد رینجرز نے اسلام آباد کی اہم عمارتوں سے سیکیورٹی ہٹانا شروع کر دی ہے ، پارلیمنٹ سمیت تمام سکیورٹی پنجاب پولیس کے حوالے ہو گئی ہے۔ ختم نبوت قانون میں جب اس وقت تبدیلی کی کوششیں جاری ہیں یہ درحقیقت بیرونی طاقتوں سے کئے گئے وعدے ایفا کئے جا رہے ہیں۔ سیاستدان کو ادراک ہونا چاہیے کہ باہر کے ممالک پر انحصار خطرناک ہو تا ہے ، شاہ ایران اس کی مثال ہے ، نواز الطاف رابطے مسلسل جاری ہیں ، نواز شریف کو سقوط ڈھاکہ جیسے الفاظ کون لکھ کر دے رہا ہے، پھر کہوں گا کہ کچھ مارے جائینگے ، کچھ پکڑے جائینگے ، کچھ بھاگ جائینگے، لیکن پھر پکڑ کر مار دیئے جائینگے، آج تک جتنے بھی مارشل لاءآئے ان کی وجوہات کچھ اور تھیں تاہم اگر اب مارشل لاء آیاتو حقیقت میں یہ پہلا حقیقی مارشل لاءہو گا۔ امریکہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے

ان کا کہنا تھا کہ چند سال پہلے ایک بڑے مستند امریکی صحافی ہوشی نے ”نیو یارک “ میں مضمون لکھا تھا کہ پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو خطرہ ہے، نیوکلیئر پروگرام میں کوئی گڑ بڑ ہوئی تھی جس پر امریکہ کے کمانڈوز اس پر قبضہ کیلئے خلیجی ممالک پہنچ گئے تھےاہم امریکی حکام کے مطابق ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ نے حکومت بدلے ایٹمی پروگرام رول بیک

کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) فقیر کھوکھر کا نام اس وقت تک سرفہرست ہے جوجسٹس ڈوگر کے قریبی ساتھی تھے اور آج کل اسحاق ڈار کو نیب مقدمات میں مشورے دے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…