اتوار‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2026 

انتخابی اصلاحات ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں تیسری درخواست دائر

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) انتخابی اصلاحات ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں تیسری درخواست دائر کردی گئی‘ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ انتخابی اصالاحات ایکٹ کی شق 203 میں ترمیم سے عوام کا جمہوریت پر سے اعتماد اٹھ جائے گا‘ قانون عوامی مفاد کے بجائے ایک شخص کے لئے بنایا گیا ہے۔ جمعرات کو انتخابی اصلاحات ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں تیسری درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست عوامی راج پارٹی کے

سربراہ او ر رکن قومی اسمبلی جمشید خان دستی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بل آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے شق 203 میں ترمیم سے عوام کا جمہوریت پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ قانون عوامی مفاد کے بجائے ایک شخص کیلئے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ قانون کو کالعدم قرا ردیاجائے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ شیخ رشید احمد اور اشتیاق احمد بھی اس قانون کو سپریم کو رٹ میں چیلنج کرچکے ہیں ۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…