اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سعید غنی نے کہا ہے کہ اخلاقی اور مالی کرپشن عمران نیازی کی شناخت ہے، پی ٹی آئی چیئرمین اپنے والد کی کرپشن پر بھی بات کریں۔ بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی شام کے بعد ہوش میں نہیں رہتے انہوں نے کہا کہ اخلاقی اور مالی کرپشن عمران نیازی کی شناخت ہے،
عمران نیازی اپنے والد کی کرپشن پر بھی بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کی بھی بہنوں ،بیٹیوں کی عزت کرتے ہیں ، عمران خان کی حالت یہ ہے کہ سابق بیگم کے پیچھے چھپے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ بدھ کو ہی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خدا کی شان زرداری اور ان کی ہمشیرہ مجھ پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرینگے۔