پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قیامت کی نشانی نظر آگئی،عمران خان کا آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کے بارے میں حیرت انگیزدعویٰ

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے (ن) لیگ کی جانب سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے فیصلے پرکہا ہے کہ کرپٹ لوگوں کی آؤ بھگت کرنا قیامت کی ایک نشانی ہے ٗخداکی شان،زرداری اوران کی ہمشیرہ مجھ پرہتک عزت کا دعویٰ دائرکرینگے۔سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ستم ظریفی

ہے کہ آصف زرداری اور ان کی بہن فریال نے میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ صرف اس لیے دائر کیا کیوں کہ میں نے ان کی بے بہا کرپشن پر بات کی۔انہوں نے کہاکہ خداکی شان،زرداری اوران کی ہمشیرہ مجھ پرہتک عزت کا دعویٰ دائرکرینگے۔ایک اور ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نواز شریف کو جماعت کا سربراہ بنانا ایسا ہی ہے جیسے پاگلوں نے پاگل خانے پر قبضہ کر لیا ہو۔عمران خان نے مزید کہا کہ کرپٹ لوگوں کی آؤ بھگت کرنا قیامت کی ایک نشانی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…