اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

زمین سے بڑا ’’خزانہ ‘‘ دریافت، پاکستان کو زبردست خوشخبری مل گئی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ نے اخلاص بلاک میں تیل اور گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا جوگزشتہپانچ سالوں میں پنجاب میں تیل اور گیس کی ایک بہت بڑی دریافت ہے۔ذرائع کے مطابق شمالی پوٹھوہار ضلع اٹک میں جنڈیال کا کنواں اسلام آباد سے تقریباً 83 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔اس میں پی او ایل 80% اور اٹک آئل کمپنی 20%حصہ کی مالک ہے۔یہ بلاک مشکل مگر اچھے علاقے میں واقع ہے جس کے ارد گرد بہت سی آئل فیلڈزہیں۔

انتہائی گہرے دریافتی جنڈیال 1کنویں کا پلان کے بعد شروع کیا گیا۔ یہ کنواں 18,497فیٹکی مکمل گہرائی تک کھوداگیاتاکہ ایوثین اور پلیوثین کے کاربونیٹ ریزروائر کو ٹیسٹ کیا جائے۔ٹیسٹنگ کے دوران ایک اچھی مقدار میں تیل اور گیس دریافت ہوئی، چوک سائز40/64 انچ اور کنویں کے بہاؤ کادباؤ پی ایس آئی 3768 پر تیل کی یومیہ پیداوار 2520 بیرلز اور گیس کی پیداوار21 ملین کیوبک فٹ ہے۔ جبکہ چوک سائز 32/64 انچ اور کنویں کے بہا ؤکادباؤپی ایس آئی 5364 پر تیل کی یومیہ پیداوار 2160 بیرلز اور گیس کی پیداوار19 ملین کیوبک فٹ ہے۔اور چوک سائز 28/64 انچ اور کنویں کے بہاؤ کادبا ؤ پی ایس آئی6290 پر تیل کی یومیہ پیداوار1630 بیرلز اور گیس کی پیداوار 16.5 ملین کیوبک فٹ ہے تیل کی اے پی آئی گریوٹی تقریباً40 ڈگری اور گیس کی بی ٹی یو /ایس سی ایف 1161ہے۔ اس گیس میں 86%میتھین ، 7.2% ایتھین اور 2.9% پروپین ہے اور اس کے ہر ملین کیوبک فیٹگیس سے تقریباً 2.5 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اس کنویں کی پیداوار تقریباًدو ہفتوں میں شروع ہو جائے گی۔ سٹرکچرالی جنڈیال جو کہ تھرسٹیڈ اینٹی کلائین ہے اور یہ ڈھرنال فیلڈز کے شمال میں واقع ہے۔ اِس کے ریزروائیر جو کہ چورگلی ہے کا ایریا تقریباً 15 اسکوائیر کلو میٹر ہے۔ابتدائی تخمینہ کے مطابق یہ دریافت تقریباً 292 بلین سٹینڈرڈ کیوبک فیٹ گیس اورتقریباً 23 ملین بیرلز تیل کا ذخیرہ لئے ہوئے ہے۔جنڈیال کی دریافت نہ صرف ملک کی توانائی کی ضرورت کو پورا کرے گی بلکہ مستقبل میں اردگرد کے علاقوں میں تیل اور گیس کی تلاش میں بھی اس کا ایک مثبت اثر ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…