اتوار‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی ملک و قوم کی ترقی کے لیے اس کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے اور قوم کے معماروں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والی ہستی کا نام استاد ہے۔ استاد ایک ایسی شخصیت ہے جو علم کے چراغ جلاتی ہے اور طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اور استاد کو معاشرے میں انتہائی اہم رتبہ اور روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے۔

طالب علم کی سوچ کو مثبت سمت میں گامزن کر کے مفید شہری بنانے کیلئے استاد کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ورلڈ ٹیچرز ڈے منانے کا مقصد اساتذہ کی اہمیت اجاگر کرنا اور طلباء میں ان کے احترام کے جذبے کو بیدار کرنا ہے اور آج کے دن کا ایک اور بنیادی مقصد اساتذہ کی عظمت کو سلام پیش کرنا اور استاد کے حقوق سے آگاہی کو عام کرنا بھی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ طالب علم کی شخصیت سازی میں والدین اوراستاد کے کردار کو برابر کا درجہ حاصل ہے۔ اساتذہ کی عزت و تکریم کی بدولت ہی طالب علم معاشرے میں عزت و شہرت کی بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم دینا محض ا ستاد کا پیشہ ہی نہیں بلکہ قومی، معاشی اور سماجی ذمہ داری بھی ہے۔ آج کے ترقی یافتہ دور میں وہی قومیں کامیاب تصور کی جاتی ہیں جنہیں تعلیم کی معیاری سہولتیں میسرہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں اپنے اور پورے ملک کے اساتذہ کو عزت و احترام سے سلام پیش کرتا ہوں اور آج میں جس مقام پر ہوں، اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے۔ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم اور احترام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…