منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

7 کروڑ سال بعد کیا چیز دریافت ہو گئی جس نے دیکھا حیران رہ گیا!!!

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)زمین کی سب سے بڑی مخلوق کی باقیات مل گئیں۔چین کے شہر فوشان میں’کنسٹرکشن سائٹ ‘سے 7 کروڑ سال پرانے ڈائناسارز کے انڈے دریافت کرلیے گئے۔فوشان میں ڈائناسار کے انڈے سرخ چٹانی پتھر کی کھودائی کے دوران دریافت کیے گئے . 13 سے 14 سینٹی میٹر بڑے یہ انڈے 8 میٹر گہرائی سے نکالے گئے.phytophagous ڈائناسار کے ان انڈوں پر مزید تحقیق کی جا رہی ہے.آج سے کروڑوں

اور لاکھوں سال قبل اس دنیا پر جانوروں کی حکمرانی تھی اور ڈائنو سار جیسے دیو ہیکل جانور جنگلوں اور میدانوں پر اپنا رعب جما کر رکھتے تھے لیکن پھر یہ نسل ایسی ختم ہوئی کہ ان کا نام و نشاں نہ رہا جبکہ سائنس دان اس کی وجہ جاننے کے لیے کوشاں ہیں اور اب ایک نئی تحقیق میں ان کا دعوی ہے کہ اس جیسے بڑے جانوروں کی ابتدائی نسل آسمان سے گرنے والے بڑے شہاب ثاقب کی وجہ سے ختم ہوگئی تھی۔یونیورسٹی آف ٹیکساس، نیشنل یونیورسٹی آف میکسیکو اور انٹرنیشنل اوشین دسکوری پروگرام پر مشتمل ٹیم کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چیکسلب کے جنگل میں پڑا انتہائی بڑا قدیم گڑھا 6 کروڑ 60 سال قبل بہت بڑے شہاب ثاقب کے گرنے سے پڑا تھا اور اس وقت اس خطے پر موجود ڈائنوسار اور اسی جیسی بڑی مخلوق اس شہاب ثاقب کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی اسلیے اس بات کی امید کی جارہی ہے کہ اس گڑھے کی کھدائی کے بعد اس بات کے راز سے بھی پردہ اٹھایا جا سکے گا کہ اس خوفناک تباہی کے بعد یہاں دوبارہ زندگی کیسے لوٹ آئی۔ٹیم کے ممبر پروفیسر سین گلک کا کہنا ہے کہ آپ کہ سکتے ہیں کہ اس تباہی کے بعد یہاں زندگی صفر ہوگئی تھی لیکن اس کےبعد اس خطے پر ایک بار زندگی لوٹ آئی لیکن کیسے ؟ اس کا پتہ اس گڑھے کی گہرائی میں پڑے شواہد کو آشکار کرکے لگایا جا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی کھدائی سے پتہ چلتا ہے کہ شہاب ثاقب نے 6

میل تک تباہی مچائی جس سے خلیچ میکسیکو کی زمین 48 ہزار کیوبک میل تک اجڑ گئی۔ شہاب ثاقب کے گرنے سے زلزلہ بھی آیا جس سے سمندر نے سونامی کی خوفناک شکل اختیار کرلی اور سیکڑوں فٹ ملبہ خلیج میں گر گیا جس نے یوکاٹان اور کیریبین بیسن تک کے علاقوں کو چٹانوں، ریت، بجری اور دیگر اشیا سے بھر دیا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس شہاب ثاقب کے گرنے کا اثرہیرو شیما پر گرانے جانے والے نیوکلیر بم سے

بھی ایک ارب گنا زیادہ تھاجس نے پوری زمین کو گرد اور مٹی کی چادر میں لپیٹ دیا جس سے زمین پر گھومنے والے بڑے جانور جیسے ڈائنوسار کی نسل ختم ہوگئی جبکہ اس نے زمین کی ساخت اوراس کے ماحول پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…