ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

کپتان کا بڑا سرپرائز۔۔تحریک انصاف شہباز شریف کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی، ناقابل یقین انکشاف

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس میں نواز شریف کے پارٹی صدر منتخب ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاست کا باب ختم ہو چکا ہے۔ عددی اکثریت کے بل بوتے پر قانون سازی سے بھی نواز شریف کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہو گی

وہ نا اہل وزیراعظم ہیں اور رہیں گے، انہوں نے نواز شریف کے ن لیگ کے پارٹی صدر منتخب ہونے پر بھی تنقیدکرتے ہوئے انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم کے خَلاف تحریک انصاف کے سڑکوں پر آنے کا اعلان بھی کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر نواز شریف نے اپنی کنونشن سینٹر میں تقریر کے دوران پاک فوج ، پاکستان کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کیی تحریک انصاف شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ہم سب نے دیکھا کہ کس طرح 500چوروں نے مل کر علی بابا کو اپنا سردار بنایا، انہوں نے کنونشن سینٹر میں مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس کو چوروں کا اجتماع قرار دیا۔ انہوں نے کا کہ پاکستان کے ٹیکس کنند گان کے پیسوں پر یہ محفل سجائی گئی تھی، اور ٹیکس کنندگان کے پیسے کھانے والے کو اپنا سربراہ مقرر کر لیا گیا، فواد چوہدری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، شہباز شریف کا پارٹی میں راستہ روکنے کیلئے مسلم لیگ نے قانون تبدیل کیاتاکہ وہ ن لیگ کے صدر نہ بن سکیں۔ ملک کی موجودہ صورتحال میں نئے انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی پارٹی کو تو اپنے اشاروں پر چلا سکتے ہیں مگر پاکستان کے کروڑوں عوام کو اپنے اشاروں پر نہیں چلا سکتے،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…