جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف کاسونامی پھر آگیا،عمران خان کا ماسٹر سٹروک،دھماکہ خیز اعلان

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تحریک انصاف نے ملک کے بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا ٗعمران خان جنوبی پنجاب میں بھی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق 13 شہروں میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ٗ8 اکتوبر کو بونیر 14اکتوبر کو پشاور، 15 اکتوبر کو گھوٹکی اوباڑو میں جلسہ ہوگا۔پی ٹی آئی 28اکتوبرکو میانوالی ٗ29 اکتوبر منڈی بہاؤالدین اور 5نومبرکو اٹک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی ٗ

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نومبرمیں جنوبی پنجاب میں لیہ، تونسہ شریف، مظفر گڑھ، خانیوال اور احمد پور شرقیہ میں بھی جلسے کریں گے جن کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائیگا ۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی اصلاحات بل 2017 کی منظوری کو پاکستان میں جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج پاکستان میں جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ دن ہے کیونکہ پارلیمنٹ سے انتخابی اصلاحات بل منظور ہوگیا ہے جو ایک نااہل شخص کو سیاسی جماعت کا سربراہ بننے کی اجازت دیتا ہے۔عمران خان نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ نواز شریف کو سیاسی طور پر بچانے کیلئے آئین کا مذاق اڑایا گیا لیکن قوم کرپٹ مافیا کو مزید حکمرانی کا موقع نہیں دے گی۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات بل 2017 پیش کیا گیا تھا جسے اپوزیشن کی بھرپور مخالفت کے باوجود منظور کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے الیکشن ریفارمز بل 2017 کے متن کے مطابق کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو 5 سال سے زائد مدت کے لئے نااہل نہیں کیا جاسکے گا جبکہ صدر مملکت کو عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے الیکشن کمیشن سے مشاورت کا پابند بنا دیا گیا ہے اور مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرانا لازم ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…