جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

نیا چیئرمین نیب کون ہوگا؟ حکومت اور اپوزیشن کے پیش کئے گئے6نام سامنے آگئے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد ( آئی این پی ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ نیب کے آئندہ چیئرمین کے لئے 6 ناموں پر مشاورت ہوئی ہے ، اپوزیشن کی طرف سے چیئرمین نیب کے لئے 3 نام تجویز کئے گئے ہیں۔منگل کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر، جسٹس (ر) جاوید اقبال جب کہ جماعت اسلامی کی جانب سے الیکشن کمیشن

کے سابق سیکرٹری اشتیاق احمد کا نام تجویز کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب کے لئے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کا نام تجویز کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جسٹس (ر) رحمت جعفری، جسٹس (ر) اعجاز چوہدری کا کا نام بھی آئندہ چیئرمین نیب کے لئے دیا گیا ہے  8 اکتوبر سے پہلے کسی ایک نام پر اتفاق رائے کر لیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم  سے 5 اکتوبر کو دوبارہ ملاقات کرکے آئندہ چیئرمین نیب کے لئے حتمی نام کے لئے مشاورت کا عمل کیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…