منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے؟ تحریک انصاف نے شہبازشریف کی حمایت میں بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن بل 2017 کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ٗترمیم شہبازشریف کوپارٹی صدربننے سے روکنے کیلئے کرائی گئی ٗ نوازشریف جمہوریت کی فکر چھوڑیں اپنی فکر کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمے کا اختتام ہوگیا اور اب تحریک انصاف عوامی رابطہ مہم کا آغاز کررہی ہے ۔

عمران خان کیس نواز شریف کے کیس سے بہت مختلف ہے کیونکہ خان صاحب نے چالیس سال پرانی بینکنگ ٹرانزیکشنز عدالت میں پیش کیں۔انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب!عمران خان نے آپ کی طرح جھوٹ کی داستان نہیں سنائی اور نہ ہی انہوں کوئی قطری خط پیش کیا ۔یہی نہیں عمران خان نے ایک دن بھی عوامی عہدہ نہیں رکھا جبکہ کنونشن سینٹر میں آج چوروں کا اجتماع ہوا تھااور یہ محفل عوام کے پیسوں سے سجائی گئی تھی۔فواد چوہدری نے کہاکہ نوا زشریف کو اس لئے نکالاگیا کہ وہ 300ارب روپے سے متعلق سوال کا نہ دے سکے تھے لیکن آج پاکستان کے سب سے بڑے منی لانڈرکو پارٹی سربراہ بنادیاگیاہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ایک شخص کے لئے قانون بدل دیا گیا اور آج 5 سو چوروں نے اپنے سردار کو منتخب کیا اور کرپشن کرنے والا خاندان صددر بن گیا ہے ٗکیوں کہ ان کے پیچھے ابھی سعد رفیق ہیں اور باقی سب بھی عوام کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ پرویزمشرف کا لایا ہوا قانون ان کے منہ پر دے مارا جب کہ یہ تو (ن) لیگ کا لایا ہوا قانون تھا ٗ دانیال عزیز، زاہد حامد اور قادر بلوچ کے ہوتے ہوئے (ن) لیگ کو پرویز مشرف پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔فواد چوہدری نے کہاکہ نوازشریف اپنے نااہل ہونے کو سقوط ڈھاکہ جتنا بڑا سانحہ سمجھتے ہیں، جس طرح وزیرداخلہ اداروں، فوج اور رینجرز کا مذاق کرتے ہیں

نوازشریف نے بھی آج اپنی تقریر میں بنیادی طور پر اداروں کو ہدف بنایا اب انہیں جمہوریت کی فکر لاحق ہوگئی ہے نوازشریف جمہوریت کی فکر چھوڑیں اور اپنی فکر کریں کیوں کہ جاتی امرا سے اڈیالہ جیل کا راستہ میلوں میں رہ گیا ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف ضیاالحق کی کوکھ میں جنم لینے والی سیاست کے امین اور گزشتہ 30 برس سے حکمران رہے ہیں تو پھر پاکستان کیوں پیچھے رہ گیا اس لئے کہ کیوں کہ انہوں نے پاکستان کے وسائل کو نچوڑ دیا اور اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ آپ ملک کی دولت لوٹنے کے جرم میں عدالتوں کے سامنے پیش ہورہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…