اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گزشتہ روز وزیر داخلہ احسن اقبال کو احتساب عدالت میں داخلے سے روکنے کا معاملہ ، حقیقت سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کو احتساب عدالت میں روکنے سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سیکرٹری داخلہ کو بھجوا دی گئی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ رینجرز کو بلایا نہیں گیا تھا بلکہ ازخود رینجرز نے احاطہ عدالت کو کنٹرول میں کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق رینجرز احتساب عدالت میں سینئرز آفیشلز کی طرف سے آرڈر ملنے کے بعد آئی تاہم پولیس کی طرف سے جو سکیورٹی پلان بنایا گیا تھا اس میں رینجرز کا عمل دخل نہیں تھا۔ اس موقع پر رینجرز نے ضلعی انتظامیہ کے آرڈرز پر عملدرآمد کرنا تھا۔ فیکٹ فائڈنگ رپورٹ ملنے کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری واقعہ کی تفتیش کریں گے۔