اسلام آباد (این این آئی)ترکمانستان، افغانستان، پاکستان ، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کے مالی معاملات کو رواں سال کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق منصوبے پر عمل درآمد کے لئے چاروں ممالک تاپی پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ پہلے ہی قائم کرچکے ہیں۔ ترکمانستان کی حکومت نے
گیس فیلڈ پر کام کا آغاز کردیا ہے۔ منصوبے پر تعمیری کام کاآغاز ٹیکنیکل سٹڈیز اورمالیاتی امور کے مکمل ہونے پر شروع کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کا مرحلہ 2020ء تک مقرر کیا گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق یومیہ ایک ارب 32کروڑ مکعب فٹ سے زائد گیس ترکمانستان سے درآمد کی جائے گی۔