جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جوڈیشل کمیشن نے نادرا سے 37 حلقوں سے متعلق فرانزک رپورٹس طلب کرلیں

datetime 16  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے نادرا سے 37 حلقوں سے متعلق فرانزک رپورٹس طلب کرلیں۔ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔ کارروائی کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ کمیشن کے قواعد وضوابط میں تین سوالات پوچھے گئے ہیں، پوچھے گئے تینوں سوالات کا جواب دیں گے، جوڈیشل کمیشن کمیشن نتائج کی پروا کئے بغیر قانون کے مطابق کام کرے گا، کمیشن انتخابات میں دھاندلی سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گا تاہم اس کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ مبینہ دھاندلی سے متعلق سیاسی جماعتوں کی شکایات اورتجاویز کاجائزہ لیں گے، میڈیا کوریج کی صورت میں کمیشن کی کارروائی کے میرٹ کو زیر بحث نہ لایا جائے اور اس سے یہ تاثر بھی نہیں ابھرنا چاہیے کہ وہ کارروائی پر اثرانداز ہورہا ہے۔تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے کمیشن کے سامنے موقف اختیار کیا کہ شفاف انتخابات کے متعلق آئین کے آرٹیکل 218 پرعمل نہیں ہوا،

مزید پڑھئے:شوہر نے نئی نویلی دلہن کا سرپھاڑ دیا،وجہ جا ن کر آپ کو سمجھ نہیں آئے گی کہ ہنسیں یا روئیں‎

دھاندلی سے متعلق ہزاروں صفحات پر مشتمل مواد موجود ہے، جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے ایک ہفتے میں 37 حلقوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی جب کہ تحریک انصاف کو بھی مزید شواہد جمع کرانے کا حکم دے دیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…