اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیشن الیون نے پاکستان کوشکست دے دی

datetime 15  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے دورہ  بنگلہ دیش کے آغازہی ایک نمائشی میچ میں شکست سے کیا تفصیلات کے مطابق پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور محمد حفیظ کے ساتھ ٹیم کو 66 رنز کی اوپنن شراکت فراہم کی لیکن اسی اسکور پر کپتان پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد حفیظ نے حارث سہیل کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے مزید 64 رنز جوڑ کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچادیا لیکن وہ ہمیشہ کی طرح وکٹ پر سیٹ ہونے کے بعد 23 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ پاکستان کو بڑا نقصان اس وقت پہنچا جب محمد حفیظ 145 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 79 گیندوں پر 85 رنز کی اننگ کھیلی۔ اس کے بعد فواد عالم کریز پر پہنچے لیکن دوسرے اینڈ سے کوئی بھی کھلاڑی ان کا ساتھ نبھانے پر آمادہ نہ ہوا اور سب وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے۔ محمد رضوان 18، سرفراز احمد چھ، سعد نسیم ایک، وہاب ریاض سات، اسد شفیق پانچ جبکہ یاسر شاہ نو رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ فواد نے اجمل کے ساتھ آخری وکٹ کے لیے 40 رنز جوڑ کر پاکستان کا مجموعہ 268 تک پہنچایا، وہ 67 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ جواب میں بنگلہ دیش بورڈ الیون نے اننگ کا آغاز کیا تو نو کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر شبیر رحمان پاکستانی باؤلنگ کے سامنے دیوار بن گئے، ایک موقع پر 81 رنز پر چار بنگلہ دیشی کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے لیکن شبیر نے امرالقیس کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 124 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کے اوسان خطا کر دیے۔ اس سے قبل یہ شراکرت پاکستان کے ہاتھ سے میچ چھین لیتی، وہاب ریاض نے 36 رنز بنانے والے قیس کی وکٹیں بکھیر دیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم ابھی اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ جنید خان نے شبیر سمیت لگاتار دو وکٹیں لے کر بنگلہ دیشی کیمپ مین سنسنی پھیلا دی۔شبیر نے 99 گیندوں پر آٹھ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 124 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ اسکور 228 تک پہنچا تو راحت علی نے فواد عالم کی مدد سے مختار علی کو قابو کر کے بنگلہ دیش کو آٹھواں نقصان پہنچایا۔ اس موقع پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پاکستان میچ مں باآسانی فتح حاصل کر لے گا لیکن سوہاگ غازی اور ابوالحسن نے نویں وکٹ کیلئے 31 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا تاہم اسی مرحلے پر جید نے سوہاگ کو آؤٹ کر کے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ لیکن جنید کی یہ کوشش رائیگاں گئی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون نے میچ میں ایک وکٹ سے فتح حاصل کر لی۔ جنید خان چار وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…