ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کوہلی ، مائیکل وان کی تنقید کے نشانے پر

datetime 15  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شنگھائی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کامیاب کپتان بننے کیلئے دھونی سے سیکھیں۔ انہیں بطور کپتان اپنے اندر پختگی لانے کیلئے دھونی کی مانند جذبات پر قابو رکھنے کی عادت ڈالنا ہوگی۔کوہلی نے حال ہی میں بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالی ہے جب دھونی نے کینگروز کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے بعد اچانک ہی ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔اس کے بعد کوہلی نے آخری ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کی۔وہ اگرچہ اس میچ کو ڈرا کرنے میں کامیاب رہے تاہم یہ سیریز کینگروز نے دو صفر سے جیت لی تھی۔ اس موقع پر کوہلی کی قائدانہ صلاحیتوں کا وان نے بھی مشاہدہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوہلی کو سنجیدہ بننا ہوگا۔ رواں ورلڈ کپ میں اس کے ساتھ کچھ مسائل دکھائی دیئے تھے۔ دھونی لوگوں کے تبصروں کی پروا نہیں کرتا۔ وہ معاملات کو سیدھا رکھتا ہے اور میدان میں اپنی ذمہ داریوں کو شاندار طریقے سے ادا کرنے پر توجہ دیتا ہے۔ مجھے کوہلی کا جذبہ پسند ہے لیکن یہ جذبہ قابو سے باہر نہیں ہونا چاہئے۔ یہی جذبہ اس کی خوبی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسے اس کو استعمال میں لانے کے طریقے پر بھی غور کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…