ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سپنر حسن رضا پر کوکین استعمال کرنے کے جرم میں 2برس کی پابندی کا امکان

datetime 15  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) بائیں بازو کے سپنر حسن رضا پر ہرقسم کی کرکٹ کھیلنے پر دو برس کی پابندی عائد ہونے کا امکان ہے کیونکہ ان کے بلڈ سیمپلز سے ثابت ہوا ہے کہ وہ کوکین استعمال کرتے رہے ہیں۔ حسن رضا سے کراچی میں ہونے والے پینٹیگیولر کپ کے دوران سیمپلز لئے گئے تھے۔ وہ پنجاب بادشاہ کی جانب سے کھیل رہے تھے۔ ان کے سیمپلز کی جانچ بھارت میں واقع انٹرنیشنل ڈوپنگ ایجنسی میں کی گئی جس میں خون میں کوکین کی موجودگی ثابت ہوئی۔ حسن رضا ایک ون ڈے اور10ٹی ٹوینٹی میچز میں قومی ٹیم میں بھی شامل رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھئے:موت کے بعد بیوی کو حاملہ کرنیوالے شخص کے بچے کی پیدائش
پی سی بی ذرائع کے مطابق حسن رضا کے سیمپل بی کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے اور مذکورہ رپورٹ سیمپل اے کی ہے تاہم بورڈ نے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جس نے آرم سپنر سے جواب طلب کیا ہے۔ اس کمیٹی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر کرنل نوشاد علی اور سپورٹس میڈیسن کے ماہر ڈاکٹر شامل ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ جب کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی کوکین لینے کے جرم میں گرفت میں آیا ہے، ایسے میں پی سی بی اس معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ اگرحسن رضا وکلا کی معاونت سے خود کو بے گناہ ثابت نہ کرسکے تو ایسے میں ان کے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر دو برس کیلئے پابندی عائد ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…