ایریزونا(نیوزڈیسک)بعض اوقات چھوٹی سی غلطی بہت بڑے نقصان کا باعث بن کر زندگی کو اذیت ناک بنادیتی ہے ایسا ہی کچھ ہوا امریکی ریاست اریزونا میں جہاں ایک خاتون شہد کی مکھی سے بچنے کی کوشش میں بچوں کے اسٹرولر پر اپنی گرفت کھو بیٹھی اور بچے نہر میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے اورزندگی بھر کاغم اس کا مقدر بن گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق الیکسز کیسلر نامی خاتون اپنے 2 جڑواں بچوں کو اسٹرولر میں ڈالے نہرکے کنارے سیر میں مصروف تھی کہ اچانک شہد کی ایک مکھی نے اسے تنگ کرنا شروع کردیا جس سے بچنے کے لیے خاتون نے اپنے ہاتھوں کو چلانا شروع کردیا اوراسی کوشش میں اچانک اس کی گرفت اسٹرولر پر کمزور پڑ گئی اور اس سے پہلے کہ وہ اس طرف توجہ دیتی اسٹرولر تیزی سے چلتا ہوا نہر میں جا گرا جسے دیکھ کر خاتون نے بچوں کو بچانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگادی۔اسٹرولر نہرمیں گرتے ہی تیز لہروں کے باعث بچے آگے چلے گئے جب کہ خاتون بے بسی کی تصویر بنی واپسی نکل آئی اور مدد کے لیے ریسکیو اداروں سے رابطہ کیا تاہم اس وقت بہت دیر ہوچکی تھی ،امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرایری گیشن کے تعاون سے نہر کے پانی کے بہاو¿ اور سطح کو کم کر کے بچوں کو تلاش کرکے فوری طور پر اسپتال پہنچایا تاہم دونوں بچے زندگی کی بازی ہار چکے تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں