پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نیند سولی پر بھی آجاتی ہے, آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ کی الاسکا ائیرلائن کے طیارے کو ٹیک آف کرنے کے چند منٹ بعد طیارے کے کارگو حصے میں عجیب و غریب ہلچل اور شور کی وجہ سے واپس اترنا پڑ گیا۔  لاس اینجلس سے سیاٹل کیلئے روانہ ہونے والی پرواز 448 کو ہوا میں بلند ہوئے ابھی 14 منٹ ہی گزرے تھے کہ کارگو والے حصے میں سے زبردست شور بلند ہونا شروع ہو گیا اور ساتھ ہی کسی شخص کی مدد کیلئے پکار بھی بلند ہو رہی تھی۔ کپتان نے فوری طور پر ایمرجنسی کا اعلان کیا اور کچھ دیر بعد طیارہ دوبارہ لاس اینجلس ائیرپورٹ پر لینڈ کر چکا تھا۔ ایمرجنسی اہلکار یہ دیکھ کر حیران تھے کہ طیارے کے کارگو والے حصے سے ایک بوکھلایا ہوا شخص برآمد ہوا جو پراسرار طور پر سب کی نظروں سے بچ کر پرواز کر گیا تھا۔ اس شخص نے اہلکاروں کو بتایا کہ کام کے دوران کارگو حصے میں اس کی آنکھ لگ گئی تھی اور اسے معلوم نہیں کہ کب طیارے کے دروازے بند کئے گئے اور کب یہ ٹیک آف کر گیا۔ ائیرلائن کا کہنا ہے کہ یہ شخص بظاہر ٹھیک نظر آ رہا تھا لیکن احتیاطاً اسے معائنے کیلئے ہسپتال بھیج دیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…