پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مردوں کی راکھ سے تیارکردہ لاکٹ

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا(نیوزڈیسک)میری کور،کیلے فورنیا میں رہائش پذیرایک آرٹسٹ ہے جسے زیورات تیارکرنے میں مہارت حاصل ہے اس کے تیارکردہ زیورات انتہائی دید  زیب ودل کش ہوتے ہیں عام زیورات سونے ،چاندی اورموتیوں سے بنائے جاتے ہیں تاہم میری کورکے تیارکردہ زیورات میں ان لوازمات کے ساتھ ساتھ مردہ انسانوں کی راکھ بھی استعمال ہوتی ہے اوریہی ان کی انفرادیت ہے ۔دراصل میری کوران ہی لوگوں کواپنی فن کارانہ خدمات فراہم کرتی ہے جواپنے پیاروں کی ےادوں میں زیورات کی صورت میں ساتھ رکھناچاہتے ہیں ،خواہش مندکلائنٹ کومیری ایک لفافہ اورایک دھاتی ڈبادیتی ہے ےاکوریئرکے ذریعے بھیج دیتی ہے ،کلائنٹ ڈبے میں اپنے پیارے کی راکھ اورلفافے میں اس کے بارے میں تمام تفصیلات ڈال کرمیری کوارسال کرتے ہیں ان چیزوں کووصول کرنے کے بعد میری موتی نمالاکٹ بنانے کاعمل شروع کردیتی ہے اس دوران وہ کلائنٹ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کواپنے ذہن میں رکھتی ہے

۔اس بارے میں میری کاکہناہے کہ وہ انتہائی توجہ اوراحترام کے ساتھ لاکٹ تیارکرتی ہے کیوں اسے ان جذبات کاپوری طرح احساس ہوتاہے جواس کے کلائنٹ اپنے پیاروں کے لئے رکھتے ہیں ۔میری ےہ خصوصی لاکٹ شیشے سے تیارکرتی ہے ۔چھوٹی سی گیندنمالاکٹ کی بیرونی سطح پرگہری لائنیں بنی ہوتی ہیں جن کے اندرراکھ بھرکراوپرسے شیشہ چڑھادیاجاتاہے ۔یہ لہریں لاکٹ کی دل کشی میں اضافہ کرتی ہیں ۔میری نے یہ ایسالاکٹ پہلی دفعہ یہ منفردلاکٹ ایک جوڑے کی فرمائش پرتیارکیاتھا۔نوجوان جوڑااپنے دوست کی راکھ لے کرمیری کے پاس آیاتھااورمیری نے ان کی فرمائش پوری کردی تھی ۔میری سونے کی زنجیروالے ےادگاری لاکٹ کی قیمت ڈیڑھ سوجب کہ چاندی کی زنجیرکے حامل لاکٹ کی قیمت ایک سوبیس ڈالروصول کرتی ہے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…