منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

امریکی اداکارہ جولیا لوئس بریسٹ کینسر کا شکارہو گئیں

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ایوارڈ یافتہ امریکن اداکارہ جولیا لوئس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی دنیا کی دیگر خواتین کی طرح ’بریسٹ کینسر‘ کا شکار ہیں۔امریکی کامیڈی سیریز’ویپ‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے یہ انکشاف ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا۔ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ دنیا کی ہر آٹھویں خاتون بریسٹ کینسر کا شکار ہے، اور ان میں سے وہ بھی ایک ہیں۔جولیا لوئس نے لکھا

کہ ’اچھی خبر یہ ہے کہ ان کے پاس ان کی دیکھ بھال کرنے والے ڈھیر سارے دوست اور افراد ہیں، اور ساتھ ہی ان کی انشورنس بھی ہے۔56 سالہ اداکارہ نے ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ بری خبر یہ ہے کہ دنیا کی ہر عورت ان کی طرح خوش قسمت نہیں، سو ہم کینسر کے خلاف لڑیں اور عالمی صحت کو یقینی بنائیں۔اداکارہ نے یہ خبر ٹوئیٹ کے ذریعے شیئر کیے گئے ایک نوٹ میں بتائی۔خیال رہے کہ جولیا لوئس کے ٹوئٹر پر ساڑھے 7 لاکھ فالوؤرز ہیں، اور ان کا شمار معروف کامیڈی سیریز کرنے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔جولیا لوئس کی جانب سے یہ خبر ایک ایسے وقت میں شیئر کی گئی، جب 2 ہفتے قبل ہی انہوں نے چھٹا ’ایمی ایوارڈ‘ جیتا تھا۔بریسٹ کینسر کا شکار ہونے والی 56 سالہ اداکارہ کے 2 بچے بھی ہیں، وہ اداکار براڈ ہال کی اہلیہ ہیں۔اداکارہ کی جانب سے ’بریسٹ کینسر‘ کے شکار ہونے کی خبر شیئر کیے جانے کے بعد ان کے مداحوں نے ان کی حمایت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جولیا لوئس کے لیے سابق نائب امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ان کی اور ان کے اہل خانہ کی نیک خواہشات اداکارہ کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ سابق نائب امریکی صدر جوبائیڈن

کا 46 سالہ بیٹا بیو بائیڈن 2015 میں بریسٹ کینسر کی وجہ سے چل بسا تھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…