اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

’’نظریے تبدیل ہو گئے‘‘ امریکی کانگریس میں پہلی بار مسلمان خاتون رکن کا انتخاب

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کانگریس میں پہلی مسلم خاتون رکن کے منتخب ہونے کا امکان ہے۔ 34 سالہ لبنانی نژاد فیروز سعد نے ریاست مشی گن سے انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ فیروز سعد کے والدین کا تعلق لبنان سے ہے جو 30 سال قبل امریکا آ کر آباد ہوئے تھے اور جب نائن الیون کا سانحہ ہوا تو اسی سال فیروز نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔سانحے کے فوری بعد اس کے والدین اسے یونیورسٹی سے گھر لے گئے تھے کیونکہ وہ فکرمند تھے

کہ یونیورسٹی کیمپس میں کہیں اسے امتیازی سلوک کا سامنا نہ کرنا پڑے تاہم کچھ ہفتوں بعد جب وہ دوبارہ یونیورسٹی گئی تو طلبا اور اساتذہ نے اس کا خیر مقدم کیا۔فیروز سعد کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے اسے بہت کچھ سیکھنے سمجھنے اور جاننے کا موقع ملا کہ حقیقی امریکا کیا ہے اور اس نے فیصلہ کیا وہ بھی اس کے لیے کام کرے گی اور ان لوگوں کے لیے آواز اٹھائے گی جو امریکا کو اسی طرح دیکھنا چاہتے ہیں۔فیروز سعد اس سال ریاست مشی گن سے کانگریس کے لیے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر وہ یہ انتخاب جیتنے میں کامیاب ہو گئیں تو امریکی کانگریس کی پہلی مسلم رکن ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…