ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے 22 افراد ہلاک، 35 زخمی

datetime 29  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی (آئی این پی ) بھارت کے شہر ممبئی میںیلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 22 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے،واقعے میں بعض افراد شدید زخمی ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے،صدر رام ناتھ کووند اوروزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیو ں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے

،دوسری جانب ریاستی وزیراعلی دیویندر فندیوس نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے 5لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ممبئی کے ریلوے سٹیشن پر مصروف وقت میں بھگدڑ مچنے سے 22 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے ۔حکام نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ پیدل چلنے والوں کے پل پر پیش آیا جو ایلفنسٹن روڈ کو مقامی ریلوے سٹیشن سے ملاتا ہے۔ یہ سٹیشن شہر کی دو بڑی مقامی ٹرینوں کو آپس میں ملاتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 4 ٹرینیں ایک ساتھ آئیں جب کہ بارش بھی ہورہی تھی۔ بہت سارے لوگ ٹرینوں میں بیٹھنے کے لیے دوڑے جس کی وجہ سے بعض خواتین پھسل گئیں اور بھگدڑ مچ گئی جبکہ متعدد لوگ پیروں کے نیچے آکر کچلے گئے ۔اس دوران ریلوے اسٹیشن اور پل پر اتنا ہجوم جمع ہوگیا کہ بعض افراد نے پل سے چھلانگیں لگادیں جس کے نتیجے میں کئی افراد کی ٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں اور شدید چوٹیں آئیں۔ٹی وی پر دکھائے جانے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیدل چلنے والے افراد زخمیوں کو سیڑھیوں سے اتار کر نیچے لا رہے ہیں اور زمین پر لٹا کر ان کی دھڑکنیں بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں

ہلاک ہونے والوں میں 13مرد ،8خواتین اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ زخمیوں میں 24مرد اور 9خواتین ہیں۔ممبئی کی مقامی ٹرینیں شہر کے دو کروڑ افراد کی زندگیوں میں خاصی اہمیت رکھتی ہیں۔ ممبئی کے مصروف ریلوے سٹیشنوں پر حادثات بھی عام ہیں۔ریلوے کے ترجمان انیل سکسینا نے صحافیوں کو بتایا کہ پیدل چلنے والوں کے پل پر کافی رش تھا کیونکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے

تیز بارش سے بچنے کیلیے اس پر پناہ لی تھی اور ٹرین کی آمد پر سب نے ایک ساتھ پل سے ٹرین کی جانب رخ کیا۔ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی انکوائری کرائی جائے گی۔سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹیکسز کا

یہ اچھا صلہ مل رہا ہے۔ادھر،صدر رام ناتھ کووند اوروزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیو ں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے ،دوسری جانب ریاستی وزیراعلی دیویندر فندیوس نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے 5لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…