منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

حسین حقانی کیخلاف بالآخر وہ قدم اٹھا لیا گیا جس کا پورا پاکستان کب سے امید لگائے بیٹھا تھا،اب تک کا سب سے بڑا ایکشن

datetime 28  ستمبر‬‮  2017 |

واشنگٹن،اسلام آباد (آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک)امریکامیں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی تصویر واشنگٹن سفارتخانے سے اتار لی گئی۔سابق سفیرحسین حقانی کی تصویرکے مقام پر اب جگہ خالی ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بعض بیانات کے حوالے سے تنازعات کاشکار حسین حقانی کی تصویر کیوں ہٹائی گئی۔سفارت خانے کی گیلری میں قیام پاکستان سے اب تک تمام سفرا کی تصاویر موجود ہیںتاہم اب 2007 سے لے کر 2011 کے دوررانیے

کی کوئی تصویر موجود نہیں ۔واضح رہے کہ سابق سفیر حسین حقانی اس وقت امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس کی نشاندہی کئی بار قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے دوران کی گئی ہے۔اس سے پہلے () پاکستان کے امریکہ میں سابق سفیر حسین حقانی پاکستان مخالف بیانات میں پیش پیش ہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ وہ پاکستان کے دشمن ملک بھارت کی خوشنودی کے لیے پاکستان کے خلاف بھونڈے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں اور وہ اس مقصد میں جھوٹ میں حد سے آگے نکل گئے ہیں کہ امریکی بھی اب ان کا جھوٹ برداشت نہیں کر رہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت ہوا جب سابق سفیر ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران پاکستان کے خلاف جھوٹی ہرزہ سرائی کرنے پر امریکہ کی خاتون تجزیہ کار نے موقع پر ہی انہیں آئینہ دکھا  دیا۔ امریکہ میں مقیم پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان کبھی بھی افغانستان کے بارے میں مخلص نہیں رہا، پاکستان کو بھارت کی افغانستان میں موجودگی سے بہت زیادہ خوف ہے، حسین حقانی نے کہا کہ اسی لیے امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے اس ڈراؤنے خواب کو حقیقی شکل دے دی ہے،

حسین حقانی نے مزید کہا کہ اب بھارت کی افغانستان میں موجودگی وہ کام کرے گی جو امریکہ پاکستان کو اربوں ڈالر دینے کے باوجود نہیں کرا سکا۔ ان کے پاکستان بارے ان الفاظ کے بعد امریکی خاتون تجزیہ کار لوریل ملر نے ان کے جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے اس بات کو بے تکی کہتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کو اربوں ڈالر کی امداد دے رہا ہے۔ لوریل ملر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو بہت زیادہ امداد دے رہا ہے

یہ بات کسی طور درست نہیں ہے، امریکہ کے پاکستان کی امداد سکیورٹی کی مد میں کی ہے اس کے علاوہ تھوڑی بہت سول امداد بھی کی ہے مگر اب امریکہ پاکستان کو کچھ نہیں دے رہا، اتحادی فنڈ بھی روک لیا گیا ہے، اس سب کے باوجود یہ کہنا کہ امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر کی امداد دی انتہائی غلط بات ہے۔ امریکہ نے جتنی پاکستان کو اب تک امداد دی ہے اس سے بہت زیادہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں خرچ کر چکا ہے۔ لوریل ملر نے کہا کہ پاکستان کو اب امریکی امداد کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ پاکستان کا دوست ملک چین اس کی مدد کے لیے آگے آ چکا ہے اور امریکہ سے کئی گنا زیادہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرچکا ہے۔ اس طرح انہوں نے حسین حقانی کو کھری کھری سنا دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…