منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وائٹ ہاؤس میں دعوتیں اڑانے کا بیان۔ خواجہ آصف کے بیانات سے لگتا ہے وہ پاکستان کے نہیں بھارت کے وزیر خارجہ ہیں ، حافظ سعید کے ترجمان کا شدید ردعمل

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے مسؤل شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ پاکستان کے نہیں بلکہ بھارت کے وزیر خارجہ ہیں ، بھارت کی خوشنودی کے لیے وزیر خارجہ خواجہ آصف پاکستان کی سالمیت کے خلاف بیانات دے رہے ہیں ، حافظ سعید نے زندگی بھر امریکہ کا سفر نہیں کیا ،

وائٹ ہاؤس میں دعوتیں اڑانے کا بیان دے کر خواجہ آصف نے قوم کے ساتھ بددیانتی کی ہے ، ’’گھر کی صفائی کے بعد حافظ سعید کی وائٹ ہاؤس میں دعوتیں اڑانے کے بیانات پاکستان کی سالمیت پر خود کش حملے ہیں لگتا ہے خواجہ آصف پاکستان کے نہیں بلکہ بھارت کے وزیر خارجہ ہیں بروز بدھ خواجہ آصف کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو قوم سے اس جھوٹے الزام پر فوری معافی مانگنی چاہیے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں درندگی کا مظاہرہ کر رہا ہے پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں کروا رہا ہے لیکن ہمارے وزیر خارجہ ان مسائل کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی بجائے بھارت کی خوشی کے لیے جھوٹے بیانات دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حافظ سعید نے آج تک امریکہ کا سفر نہیں کیا حافظ سعید کے خلاف بھارت اس لیے مہم چلا رہا ہے کہ وہ کشمیر میں بھارتی درندگی اور پاکستان میں بھارتی ایجنٹوں کے خلاف کھل کر بولتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ کو کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے تھی لیکن وہ قوم کے ادا کردہ ٹیکس سے بیرون ملک پہنچ کر بھارتی موقف بیان کر رہے ہیں جو شرمناک ہے‎ جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی طرف سے امریکہ میں حافظ محمد سعید سے متعلق دیے گئے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت و امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا

اور کہا ہے کہ پاکستان کیلئے بوجھ حافظ محمد سعید نہیں خواجہ آصف جیسے لوگ ہیں جن کی بھارت نوازی اور غلامانہ پالیسیوں کی وجہ سے وطن عزیزپاکستان کا وقار پوری دنیا میں مجروح ہو رہا ہے،امریکہ میں بیٹھ کر بھارتی زبان بولنے والے خواجہ آصف ملک کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کی جانب سے حافظ محمد سعید کے وائٹ ہاؤس میں دعوتیں اڑانے کی بے بنیاد الزام تراشیوں پران کیخلاف قانونی کاروائی کریں گے۔

خواجہ آصف کو بھارتی خوشنودی کیلئے لگائے گئے اس قسم کے بے ہودہ الزامات پر پاکستانی قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ انہیں بھارتی دہشت گردی اور کلبھوشن نیٹ ورک کیخلاف ایک لفظ تک بولنے کی جرأت نہیں ہوئی اورحافظ محمد سعید جیسے پاکستان کے محسنوں کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرکے مودی سرکار کو خوش کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلے چار سال تک ملک کا کوئی وزیر خارجہ نہیں تھا

لیکن سابق وزیر اعظم کی عدالت سے نااہلی کے بعد ایسے شخص کو وزیر خارجہ بنا دیا گیا جو امریکہ میں بیٹھ کر بھارتی زبان بولنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ بیرون ممالک جا کر آئے دن پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والے خواجہ آصف کسی طور وزارت خارجہ کے اہل نہیں ہیں‘ انہیں جب سے یہ منصب سونپا گیا ہے ملک کیلئے بین الاقوامی سطح پر نت نئے مسائل کھڑے ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے گلے کا ہار بننے والے نااہل وزیر کو فی الفور اس منصب سے برطرف کیا جائے۔

عبدالرحمن مکی نے کہاکہ حافظ محمد سعید پاکستانی شہری ہیں جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔وائٹ ہاؤس میں دعوتیں اڑانے کی الزام تراشیوں سے ان کی جان اب آسانی سے نہیں چھوٹے گی ۔انہیں عدالتوں میں بھارتی خوشنودی کیلئے لگائے گئے جھوٹے الزامات کو ثابت کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف ملک میں بھارتی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ پہلے گھر کی صفائی کی باتیں کر کے عالمی سطح پر پاکستان کو مشکلات سے دوچار کیا گیا اور اب امریکہ جاکر اپنی حکومت بچانے کیلئے منتیں کی جارہی ہیں۔

غیور پاکستانی قوم کو ایسا نااہل وزیر خارجہ نہیں چاہیے جومودی سے دوستی پروان چڑھانے کیلئے پاکستان کی عزت اور وقار خاک میں ملانے والا ہو۔ ہزاروں مسلمانوں کے قاتل مودی کو رائیونڈ بلانے اور راکے ایجنٹوں سے مری میں ملاقاتیں کرنے والے پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…