اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

تر بوز:گرمی کی شدت سے لڑنے کا قدرتی ہتھیار

datetime 10  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )موسمِ گرما کی سوغات تازہ، رسیلا اور مکمل طور پر فرحت بخش تربوز تمام عمر کے لوگوں کے درمیان ایک پسندیدہ پھل ہے۔ موسم گرما کی سخت گرمی میں دعوت کے طورپرلطف اندوز ہونے کیلئے تربوز ذائقے میں بھی بہترین پھل ہے۔ یہ گرمی کے دنوں میں جسم میں پانی کی کمی کیلئے ایک بہترین دوا ہے کیونکہ اس میں اعلیٰ پانی کا مواد موجود ہے۔ تربوز چھ حیرت انگیز صحتمندانہ فائدے دیتا ہے۔
چربی میں کمی
تربوز میں 92 فیصد پانی کا مواد موجود ہے جو ہمیں تازگی بھرا احساس دلاتا ہے اور موٹاپے سے روکتا ہے۔ مزید یہ کہ تربوز ہمارے جسم میں جمع شدہ چربی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔.
طاقتور دل
اس پھل کی دو خصوصیات ایسی ہیں جو دل کی صحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ایک لائکوپین کی موجودگی اور دوسری اعلیٰ پانی کا مواد۔ لائکوپین دل کے سخت پٹھوں کے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کے لیئے ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔ یہ خون میں بہاو¿ بہتر بنانے کیلئے دل کے پٹھوں پر دباو¿ کم کردیتا ہے۔
مضبوط ہڈی
تربوز لائکوپین اور پوٹاشئیم کی بھرپور غذائیت رکھتے ہیں۔ یہ دونوں ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط رکھتے ہیں۔ لائکوپین سے ہمارے جسم میں آسٹیوپوروسس (ایک ایسی بیماری جو ہڈیوں کو کمزور کرتی ہے ) کو شروع ہی سے روکنے میں مدد ملتی ہے۔ پوٹاشیئم کیلشم کو حاصل کرنے میں آسانی پیدا کرتی ہے۔ جس کا شمارا±ن ضروری معدنیات میں ہوتا ہے جو ہمارے جسم کی ہڈی اور جوڑوں کو مضبوط بنانے کیلئے ہے۔
فعال گردے
اس میں شامل پانی کا اعلیٰ مواد جگراور گردوں پر کشیدگی کا دباو¿ کم کرتا ہے۔ کیفیئن پر مشتمل کھانے کی اشیاء کے برعکس تربوز ہمارے جسم پر جبری اخراج کا سبب نہیں بنتا۔ دراصل یہ فضلہ ضایع کرنے اور ہٹانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
صحت مند آنکھیں
تربوز کا غذائیت سے بھرا سرخ رنگ براہ راست غذائیت سے بھرا بیٹاکروٹین کو جمع کرنے کا س±راغ لگاتا ہے۔ بیٹا کروٹین ہمارے جسم میں وٹامن اے تبدیل کرتا ہے۔ یہ عمر کی وجہ سے آنکھوں کی بیماری جیسا کہ اندھاپن وغیرہ کو قدرتی طور پر روکنے میں مدد کرتا ہے۔
مدافعاتی عمل معاون
تربوز میں وٹامن سی اسٹور کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ یہ وٹامن ہمارے جسم کے مدافعاتی عمل کو بہتر بناتا ہے، اینٹی آکسائیڈینٹ کے لیئے فعال کردار ادا کرتا ہے اور اس کو توانائی بخشتا ہے۔ یہ نہ صرف ہمارے جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے کام کرتا ہے بلکہ اس کے علاوہ خلیوں کی مرمت اور زخموں کو تیزی کے ساتھ بھرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…