کراچی(نیوز ڈیسک) سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کروانے میں صرف ایک روز باقی رہ گیا۔بارہ اپریل کے بعد غیرتصدیق شدہ سمز بند ہو جائیں گی۔ اٹھارہ کروڑ ابادی کے ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد دس کروڑ تیس لاکھ ہے۔ سمز کی بایومیٹرک تصدیق کا حتمی مرحلہ بارہ اپریل کو مکمل ہو جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے واضح کیا کہ ا?خری تاریخ میں کسی صورت توسیع نہیں کی جائے گی۔