ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایوان میں پی ٹی آئی کو تنقید کا سامنا اپنی کرتوتوں کی وجہ سے کرنا پڑا،احسن اقبال

datetime 11  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیو ز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنے جمہوری حکومت کو گرانے کی سازش تھی۔ پاکستان کی باشعور عوام نے حکومت کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا کر دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ ایوان میں پی ٹی آئی کو تنقید کا سامنا اپنی کرتوتوں کی وجہ سے کرنا پڑا ہے۔ پی ٹی آئی دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے پارلیمنٹ میں آ بھی رہی ہے اور میڈیا کے ذریعے اسی پارلیمنٹ پر حملے کر رہی ہے۔ ہفتہ کے روز یہاں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نجکاری عمل کو شفاف بنانے کی حمایت کرتی ہے اور قومی ادارے من پسند افراد کو دینے کی مخالفت کرتی ہے۔ نجکاری کے لئے قو می ا داروں کو ریوڑیوں کی طرح نہیں بانٹیں گے۔ نجکاری کا عمل ہمارے سابقہ دور حکومت میں شروع ہوا شفافیت یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار آئین توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے اور آئین کے دشمنوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف آج کل جو زبان استعمال کر رہے ہیں اس سے گریز کریں تو بہتر ہو گا جواب دینا ہم بھی جانتے ہیں لیکن اس وقت ہم الجھنوں میں نہیں پڑنا چاہتے ہم بہت سے چیلنج کا مقابلہ کر رہے ہیں ہماری توجہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب پر مبذول ہے۔ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ زندگی کی دوڑ میں ناکامی کا ذمہ دار قسمت کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ علم اور محنت کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ علم ب بڑی طاقت ہے علم کی بدولت دنیا کی ہر چیز حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ علم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے حکومت ملک بھر میں بچوں کو تعلیم دینے کے لئے کوشاں ہے۔ تعلیم کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ تعلیمی کارکردگی کے حساب سے لڑکیاں لڑکوں سے آگے ہیں خواتین کو مساوی حقوق دے کر انکی خدمات سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں خواتین مردوں کے مدمقابل کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور زندگی ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لے گی۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے جہاں سب لوگ پیار سے رہ سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…