ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کے معاملے پرسیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردیا ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنرنے حکم دیاکہ 11اکتوبر تک جواب جمع نہ کرنے کی صورت میں سیکرٹری وزارت داخلہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ۔پیرکوچیف الیکشن کمشنرجسٹس(ر)سردارمحمدرضا کی سربراہی میں چاررکنی بینچ نے ملی مسلم لیگ کی بطور

پارٹی رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن آ ف پاکستان میں ملی مسلم لیگ کی جانب سے ان کے وکیل راجہ افضل پیش ہوئے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے11اکتوبر تک ملی مسلم لیگ کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی 11اکتوبر تک جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔پارٹی رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی سماعت کے بعدملی مسلم لیگ کے وکیل راجہ افضل نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئین کا آرٹیکل 17کسی بھی شخص کو سیاسی جماعت بنا نے کی اجازت دیتا ہے آج کی سماعت میں11اکتوبر کے لیے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ پیش ہوں۔واضح رہے کہ 11ستمبر کو بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کے حوالے سے وزارت داخلہ سے جواب طلب کیاتھا مگر انہوں نے کسی قسم کاجواب نہیں دیااور کیس کی سماعت 25ستمبر تک ملتوی ہوگی تھی جبکہ یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ملی مسلم لیگ کی بطور پارٹی رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی دوسری سماعت تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…