ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

ایم کیوایم پاکستان نے انتخابی اصلاحات کے لیے (ن) لیگ کو ووٹ دینے پر میاں عتیق کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی

datetime 25  ستمبر‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی) ایم کیوایم پاکستان نے انتخابی اصلاحات کے لیے (ن) لیگ کو ووٹ دینے پر میاں عتیق کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی۔مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ روز سینیٹ سے انتخابی اصلاحات بل منظور کرایا جس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے پیش کی گئی ترمیم ایک ووٹ سے مسترد ہوگئی اور وہ ایک ووٹ ایم کیوایم پاکستان کے رکن میاں عتیق نے (ن) لیگ کے حق میں دیا۔

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے اس حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر (ن) لیگ کو ووٹ دیا گیا ہے تو کارروائی ہوگی۔سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں میاں عتیق سمیت دیگر سینیٹرز نے شرکت کی جب کہ اس دوران میاں عتیق سے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے سے پر وضاحت طلب کی گئی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی نے پیپلز پارٹی کی تحریک کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا جس کی میاں عتیق نے خلاف ورزی کی، اس لیے ان کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں میاں عتیق کا کہنا تھاکہ انتخابات بل پیپلز پارٹی کی دوغلی پالیسی کی وجہ سے منظور ہوا ، بل کی منظوری میں ایم کیو ایم یا ڈاکٹر فاروق ستار کا کوئی کردار نہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی حکمت عملی واضح نہیں تھی اور ان سے ملاقات میں فاروق ستار نے انہیں پارٹی سے نکالے جانے کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔میاں عتیق نے کہا کہ انہوں نے پارٹی نہیں چھوڑی وہ اب بھی ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…