جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے‘وزیرتعلیم

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی) وزیر تعلیم و ایم سی ڈی پی بیر سٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے‘ محکمہ تعلیم سمیت مختلف محکمہ جات میں مہاجرین کے کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ‘ حکومت مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہیں ‘کیمپوں کے اندر سڑکوں ،گلیوں اور دیگر مسائل کے لیے

بلا تخصیص کوششیں کررہی ہیں‘ زبانی دعوئوں کے بجائے عملی کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں ان شاء اللہ جلد تمام مسائل حل ہونگے‘ ان خیالات کااظہار انہوںنے گذشتہ روز آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کے امیر نشاد احمد بٹ اور چیف آرگنائزر حمزہ شاہین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘ اس موقع پر اے پی آر سی کے رہنمائوں نے وزیر تعلیم کو مہاجرین کے مسائل بارے آگاہ کیا جس پر

وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ مہاجرین جموںوکشمیر 1989ء کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ‘بیر وزگاری کے خاتمے اور پڑھے لکھے افراد کو ان کا حق دینے کے لیے این ٹی ایس کی بنیاد رکھی ‘ پڑھے لکھے افراد ہی جدید معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں ‘این ٹی ایس کا نفاذ آزادکشمیر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس کے باعث میرٹ پر پڑھے لکھے لوگ

بھرتی ہوئے ‘قبرستان کے مسئلے سمیت سڑکوں ، گلیوں اور دارلحکومت میں ایک عرصے سے پانی کے مسئلے پر بھی قابو پانے کے لیے کوشش کی جارہی ہیں ‘حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…