پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

نواز شریف کے پاکستان واپس آتے ہی سیاسی صورتحال میں اہم تبدیلیاں، کیا ہونے جا رہا ہے؟

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں مشاورتی اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں ملکی سیاست، عدالتوں میں پیشیوں اور پارٹی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی چینل ’’آج‘‘ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف قومی ائیرلائن کی پرواز سیون ایٹ سکس کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچے جہاں بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پروفاقی وزراء سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کا استقبال کیا۔سابق

وزیراعظم قافلے کی صورت میں بے نظیر ائیرپورٹ سے پنجاب ہاؤس کی جانب روانہ ہوئے۔دودرجن سے زائد گاڑیوں کا قافلہ پنجاب ہاؤس پہنچا جہاں پربھی سیکیورٹی کے اضافی انتظامات کیے گئے تھے ۔سینیٹرمشاہداللہ کا کہنا تھاکہ سازشیں اورکھیل جاری رہتے ہیں ان کا مقابلہ بھی کیا جاتا ہے ، دوہزار اٹھارہ کے انتخابات سے خوفزدہ اور کرپٹ ترین لوگ نوازشریف پربدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہیں۔مشاہد اللہ نے عمران خان کے قبل ازوقت انتخابات کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف پہلے خیبرپختونخوا تحلیل کریں کیوں کہ پرویزخٹک کی حکومت کی کارکردگی سب سے مایوس کن ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پنجاب ہاوس میں اجلاس ہوا جس میں اسپیکرایازصادق سمیت دیگرلیگی رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اورپارٹی امورپرمشاورت کی گئی۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ ن نے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گرانے کیلئے جوڑ توڑ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق ن لیگ کی صوبائی لیڈر شپ نے پی ٹی آئی مخالف جماعتوں سے اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے رابطے شروع کردیے ہیں۔ ن لیگ کے خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام کا کہنا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات کے بعد وہ اتحادیوں کو ساتھ ملا کر اپنی حکومت بنا سکتے تھے لیکن انہوں نے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…