پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

بے نظیر ایئرپورٹ، پیسے نہ دینے پربرطانوی شہری کا پاسپورٹ ضبط

datetime 11  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد (نیوز ڈیسک)بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام ا باد پر ایک لاکھ روپے نہ دینے پر ایف ا ئی اے اہلکاروں نے پاکستانی نڑاد برطانوی شہری کو طیارے سے اتارکر پاسپورٹ جعلی قرار دیکر کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھا بعدازاں چھوڑ دیا مگر پاسپورٹ پھر بھی 2 ہفتے تک بلاجواز اپنے پاس رکھا جس کی وجہ سے اس کی برطانیہ میں ملازمت بھی ختم ہوگئی۔پاکستانی نڑاد برطانوی شہری ظہیر حسین نے ایک معروف پاکستانی اخبار کو بتایا کہ وہ 1999سے برطانوی شہریت رکھتے ہیں، 26مارچ 2015 کو واپس برطانیہ جانے کیلیے سوار ہوئے تو ایئر پورٹ پر کلیئرنس کے بعد طیارے میں سوار ہوئے تو ایف ائی اے کے اہلکاروں جوکہ ان کو پہلے کلیئرکر چکے تھے طیارے سے پاسپورٹ جعلی قرار دیکر اتار لیا اور پیسے نہ دینے پر دونوں پاسپورٹ اور پاکستان اوور سیز کارڈ ضبط کرلیے، جسکے بعد ایف ا ئی اے کے دفتر لے گئے اور بلاجواز کئی گھنٹے تک اسے وہاں پر حبس بے جا میں رکھا ، پھر میرے راولپنڈی میں مقیم والدین کو ٹیلی فون کرایا کہ ایک لاکھ روپے دو تب چھوڑیں گے پھر بعد میں مجھے چھوڑ دیا اور 2 ہفتے تک مجھے پاسپورٹ نہیں دیا مجھ سے پیسے مانگتے رہے پھر ایف ا ئی اے کے ایک ا فیسر تک کسی ذریعے سے بات پہنچائی تو انھوں نے فوری مجھے جمعرات 9 مارچ کو پاسپورٹ حوالے کر دیا۔ میرے ساتھ ایف ا ئی اے نے بہت ناانصافی اورظلم کیا ہے۔ وزیر داخلہ متعلقہ افسران اور اہلکاروں کیخلاف ایکشن لیں۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…