ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

یمن کامسئلہ جاری رہاتوخطے پراثرات مرتب ہونگے،آرمی چیف

datetime 10  اپریل‬‮  2015 |

راولپنڈی: (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی, بیرونی سیکورٹی صورتحال اور فوج کے پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ عسکری قیادت نے آپریشن ضرب عضب پر کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں مشرق وسطیٰ اور خاص طور پر یمن کی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ عسکری قیادت کا یمن کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسئلہ یونہی جاری رہا تو اس سے خطے پر گہرے اثرات مرتب ہونگے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر نئے جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بہترین نتائج کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری آپریشنز کو مزید تیز کرتے ہوئے دہشتگردوں اور ان کا ساتھ دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے اور شہروں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…